ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈپو میں اناج نہ فراہم کرنے سے ڈپو مالک کے خلاف عوام کا احتجاج

ڈپو میں اناج نہ فراہم کرنے سے ڈپو مالک کے خلاف عوام کا احتجاج

Sun, 05 Feb 2017 12:15:45    S.O. News Service

چنتامنی:5 /فروری(محمد اسلم/ایس او نیوز )شہر کے اکثر اناج تقسیم کرنے والے ڈپووں میں بروقت اناج نہ دینے پرگاہکوں نے ڈپو مالک کے خلاف شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔آج شہر کے ایڈلی پالیہ میں واقع ڈپو نمبر 129کے روبرو گاہکوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ریاست حکومت کے جانب سے ہر ماہ یکم تا 10تاریخ تک تمام راشن ڈپو کو لازمی طور پر کھلی رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے لیکن شہر کے اکثر راشن ڈپو میں صرف مہینہ میں صرف ایک ہی دن راشن تقسیم کیا جاتا ہے ڈپو مالک کو گاہکوں کیلئے تقسیم کرنے کیلئے حکومت سے جو چاول،گیہوں شکر اورمٹی کا تیل وغیرہ دیا جاتا ہے ڈپو مالک اُس اناج کو چوری سے بازاروں میں فروخت کردیتے ہیں ۔

احتجاجیوں نے ڈپو مالک پر شدید ناراضی کااظہار کرتے ہوئے کہا دسمبر کے مہینے سے ڈپو میں اناف فراہم نہیں کیا جارہا ہے ڈپو مالک سے اناج فراہم کرنے کیلئے گاہک کہیں تو وہ سائبر سنٹر جاکرٹوکن لانے کیلئے کہتے ہیں جب ہم ٹوکن لیکر آتے ہیں تو ڈپو مالک کہتے ہیں کہ تمہارے راشن کارڈ کا نمبر لسٹ میں نہیں آیا اس طرح کے جھوٹے بہانے بناکر غریبوں کیلئے دیاجانا والا راشن ڈپو مالک ہی ہڑپ رہے ہیں ۔

احتجاجیوں نے اور کہا کہ راشن لینے سے قبل کسی سائبرسنٹر میں جاکر دس روپئے دیکر ٹوکن لینا ہوتا ہے راشن کارڈ میں اگر پانچ افراد کانام ہے تو ٹوکن میں صرف تین یادو لوگوں کے ہی نام آتا ہے مطلب یہ ہوا کہ جن کے نام ٹوکن میں ہیں راشن صرف انھیں ہی دیا جائے گا اور باقی کے بارے میں یہ صلاح دی جاتی ہے کہ ان کے آدھار کارڈ کا لنک راشن کارڈ سے کرائیں پھر تعلق آفس جاؤ وہاں سے پھر سائبر سنٹر آؤ اور پھر راشن ڈپو پہونچنے کے بعد لسٹ میں اپنے نام اور کارڈ نمبر تلاش کرو ٹوکن میں راشن کی قیمت اگر 42روپئے ہے تو ڈپو والے پورے 50روپئے یا کسی کو 60روپئے بھی ادا کرنے ہوتے ہیں ۔

احتجاج کے موقع پرٹاون سیول فوڈ انسپکٹر پیتمبرم پہنچے تو احتجاج کررہے گاہکوں نے فوڈ انسپکٹر پربرس پڑے اور انھیں خو لتاڑتے ہوئے کہا ڈپو مالکوں کے ساتھ آپ کے ڈپارنمٹ کے بہت سے افسران شامل ہوکر غریبوں کے پیٹ پر پھتر ماررہے ہیں غریبوں کیلئے دیا جانا والااناج کھلے عام بازاروں میں فروخت ہورہا ہے اس پر ڈپارنمٹ کا کوئی بھی افسر کچھ بھی نہیں کرپارہا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے ڈپو مالکوں کے ساتھ ڈپارنمٹ کے افسران بھی جوڑے ہوئے ہیں ۔

گذشتہ دو مہینوں سے ہمیں اناج نہیں دیا گیا ہے حکومت کے طرف سے جو دو مہینوں سے اناج آیا وہ کہاں غائب ہوگیا؟فوڈ انسپکٹر پیتمبرم نے احتجاجیوں کو بھروسہ دلایا کہ جنہیں دو مہینے کا راشن نہیں ملا ہے ان کو اناج فراہم کرنے کی ہدایت ڈپو مالکوں کو دیتا ہوں گاہک ہر ماہ کے 5تاریخ سے 20تاریخ تک سائبر سنٹر جاکر مفت میں ٹوکن حاصل کرسکتا ہے دیہی علاقوں کے عوام کو بھی یہ سہولت عنقریب گرام پنچایتوں میں ہی کی جائیگی ۔اس بھروسہ پر احتجاجیوں نے احتجاج کو واپس لیا۔


Share: